جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مفتی کفایت کومتنازعہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں حکومت کیا گرائیں گے ؟پی ڈی ایم کے کچھ لوگ پاکستان مخالف بیانات دیکر ہمارے دشمن بھارت کو خوش کررہے ہیں ، مفتی کفایت اللہ جیسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،کورونا کے بعد سندھ حکومت نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے

گندم ریلیز روکے رکھی، گیس ایشو پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہورہی ہے ۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ندیم بابر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پچھلی ہفتوں میں یورپی یونین نے ڈس انفو لیب کا انکشاف کیا تھا ، یہ انڈیا کا ایک نیٹ ورک تھا جو پاکستان کے بارے میں نیگٹو خبریں چلاتا رہاہے اور مقصد تاثر دینا تھا کہ پاکستانی ادارے اور پاکستان کی معیشت کو ہٹ کیا جاسکے ، ہمارے ملک میں دہشتگردی ، بے چینی کا کس طرح پھیلائو کیا جائے؟،۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہماری حکومت کو ایک دن ہوا تھا تو پروپیگنڈا شروع ہوگیا کہ ہم فیل ہوگئے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اسی قسم کی با تیں ہورہی ہیں ، چاہے وہ نوازشریف ہو، مریم نواز ہویا مفتی کفایت اللہ ہو ۔ انہوںنے کہاکہ جو مہم ڈس انفو لیب چلا رہی تھا اب وہی بیانیہ لیکر ہمارے پی ڈی ایم اے کچھ لوگ چل رہے ہیں ، یہ منظم قسم کی مہم ہے جس میں ریاست پاکستان کو بد نام ، ملک کو کمزور اور پاکستان میں افراتفری پھیلانا ہے ، پی ڈی ایم کی صورت میں ہم ری پلے دیکھ رہے ہیں ، ایسی صورتحال میں حکومت نے بھی اس کا بڑی سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم چیزوں کو مانیٹرنگ کررہے ہیں کہ کون حسین حقانی سے منسلک ہے ؟کون کس کو ایڈوائزر کرہا ہے ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ

مفتی کفایت اللہ جیسی باتیں کر کے آپ دشمن کو خوش کررہے ہیں ، جو باتیں یہاں کرتے ہیں وہ انڈیا کے میڈیا پر بریکننگ نیوز چل رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جو کام بھارت کررہا تھا ، آپ دانستہ یا غیر دانستہ طورپر اس کے آلہ کاربن گئے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم جس طر ح شروع ہوئی اور اب کمزور ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کی حالت یہ ہوگئی ہے کہ اس میں شامل کئی پارٹیوں میں

تحریک شروع ہوگئی ہے ، جیسے مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کے اندر ٹوٹ پھوٹ ہوگئی ہیں حکومت کیا گرائیں گے یا استعفیٰ کیا لینگے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ استعفیٰ دینے اور گھیرائو جلائو کی باتیں دم توڑ گئی ہیں ،اب پی ڈی ایم قصہ پارینہ بن گئی ہے ، انہوںنے کہاکہ گیس ایشو پر جو سندھ کر دار ادا کررہا ہے

اس بارے میں عوام کو آگاہ کر ناچاہتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سندھ نے کرونا کی پہلی وباء کے دور ان سندھ نے حکمت عملی بنائی لاک ڈائون کرینگے ، ہماری پالیسی کے الٹ فیصلہ کیا جس سے نقصان ہوا جس سے کاروبار اور بزنس کو نقصان پہنچا ، یہ سارا کچھ سیاسی تھا وہ سیاسی طورپر نہیں چاہتے تھے کہ وفاقی حکومت کامیاب ہو جائے ،کامیابی دینے والا اللہ ہے اور وفاق کامیاب ہو۔

انہوںنے کہاکہ گندم کے حوالے سے سندھ حکومت نے خود غرضی کا مظاہرہ کیا ،سیاسی فوائد حاصل کر ناے کیلئے گندم کی ریلیز کو روکے رکھا ، گندم کی کمی ہوئی اور پھر قیمتیں بھی اوپر چلی گئیں سندھ نے گندم کی سپلائی چین کو ڈسٹرب کیا اور پنجاب کی گند م سندھ اور کراچی جانے لگی اس سے پورے ملک میں آٹا کی شاٹیج ہوئی اور قیمتیں بڑھیں اور عوام میں بے چینی پھیلی ، مقصد یہی تھا کہ

وفاقی حکومت کو سیاسی طورپر نقصان پہنچایا جائے پھر گیس کی باری آئی ہے اس کو سیاسی طورپر لیا اور یہ باور کروا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم ہورہاہے ایسی صورتحال میں ہم سمجھتے ہیں کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کا رول یہ نہیں تھاکہ یہ آزاد مملکت بن جائیں ، ہم نے فیڈریشن کی روح کو برقرار رکھنا ہے ، انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت اپنی سیاسی مقاصد کیلئے ،

سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے ایسا ماحول پیدا کر تی ہے کہ تاثر یہ پیدا ہوچیز کی کمی ہے اور قیمتوں کو بڑھانا ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ قومی ادارں کے حوالے سے بات کر نے پر آئین پاکستان نے چیزیں واضح کر دی ہیں اور جو قانون کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمارے دشمن یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے کمزور

ہو جائیں اور ملک ٹوٹ پھوٹ جائے ،یہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے کہ ملک کے اداروں کو منتشر کیا جائے اور پھر باقی کام آسان ہوجائیگا جو دانستہ طورپر یا غیر دانستہ طورپر سہولت کار بنتے ہیں مقصد تو وہی پورا کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ہمارے سات جوان شہید ہوئے پی ڈی ایم کے جلسے میں ایک لفظ بھی نہیں بولاگیا ؟ یہ ہماری اپنی فوج ہے ، ہماری افواج کا زلزلے اور سیلاب اور قدرتی آفات کے دور ان بہترین کر دار رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ٹی وی پر بیٹھ کر ادارہ تو دور کی بات آپ کسی شخص کے بارے میں باتیں نہیں کر سکتے جس طرح کی مفتی کفایت اللہ وغیرہ کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…