اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغانستان تاجکستان اور ازبکستان ٹرانسپورٹ معاہدے میں شامل ہونے کا بڑا فیصلہ کرلیا ،معاہدے سے چاروں مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کو بڑھایا جائیگا،وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے ساتھ
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے ،کارگو ٹرین سروس معاہدہ کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوگی، ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم تقریب میں شرکت کیلئے منگل کو پاکستان پہنچیں گے ،وزیر ریلوے وزیراعظم کو کارگو ٹرین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے ، کارگو ٹرین کی مزار شریف ، کابل بذریعہ پشاور ٹریک کی لمبائی 573کلو میٹرہوگی ،منصوبے سے پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان ریل کے ذریعے آپس می منسلک ہوجائیں گے ،عالمی بینک سے منصوبہ کیلئے 4.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ طور پر چاروں ممالک درخواست دیں گے،جوائنٹ اپیل لیٹر وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ورلڈ بینک کے صدر کو بھیجا جائیگا،تینوں ممالک کے سربراہان نے کارگو ٹرین منصوبے کی پہلے سے منظوری دے چکے ہیں ،کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو ازبکستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال میں لائیں گے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان زیر غور نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معائدے کو وسط ایشیائی ریاستوں تک پھیلا دیا جائیگا ۔