جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

لاہور کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ  فہرست کابینہ کمیٹی کو ارسال

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور کے 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون  لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے فہرست کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔جوہر ٹائون، ڈی ایچ اے کے فیز ون، تھری، فائیو اور ایٹ، اقبال ٹائون، عسکری ایٹ، عسکری ٹین، ویلنشیا ٹائون اور سمن آباد میں سمارٹ لاک ڈائون لگایا جائے گا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق

کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850، اسلام آباد میں 37 ہزار 272 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 55 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 921، سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، بلوچستان میں 182، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 218 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…