بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے مسجد اقصیٰ آنے سے متعلق فلسطینی اینکر کے سوال پر طاہر اشرفی رو پڑے‎

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آئن لائن )وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی انٹرویو کے دورانجذبات قابو نہ رکھ سکے روپڑے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران خاتون اینکر کے پاکستانیوں کے مسجد اقصیٰ آنے سے متعلق سوال پر وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی

ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔۔معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی، آج وہی لابی پاکستان اوراداروں پرحملہ آورہورہی ہے، ایک جماعت کی لیڈر نے ٹویٹر پر ویڈیو ڈالی جب سمجھ آئی تو ڈیلیٹ کردی ، یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگرکسی جماعت کا رویہ جمہورینہیں ، آپ ووٹ لیں تو حلال اور عمران خان لیں تو حرام؟۔ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصو صی نے کہا کہ مولانا خان محمد شیرانی نے کیا ایک دن میں اپنا نظریہ بدلا ہے؟ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم کے دینی یا سیاسی معاملات نہیں ہیں ، اسرائیل کے معاملے پر انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ، حالاں کہ موجودہ دور میں مدارس اور مساجد کی خدمت ہوئی 10سال میں نہیں ہوئی ، لیکن چیزیں آج حد سے آگے گزر رہی ہیں اور آج یک لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے جب کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفودبھیجتی رہی۔معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست میں جاکر بہت جلد نفل ادا کریں گے، آزاد فلسطین ریاست کی بات کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی سفیراور فلسطینی صدر کے پاکستانی مئوقف کو سراہنے پر مشکور ہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں بھائیوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بہت جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی اور ہم وہاں جا کر نفل ادا کریں گے ، ہم اس بات کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطین کی بات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…