جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

کمر کا درد ٹھیک کیوں نہیں ہوا؟ شہری عدالت پہنچ گیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) علاج کے باوجود کمر کا درد ٹھیک نہ ہونے پر شہری نے جراح کیخلاف عدالت میں درخواست دے دی، جس میں 30لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی استدعا کی گئی۔کراچی کے ملیر کورٹ میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک

شہری کمر میں درد کی شکایت پر جراح کیخلاف کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔درخواست گزار شہری کا کہنا تھا کہ جراح نے مجھ سے کمر کا درد ٹھیک کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ علاج کے بعد درد کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا، عدالت نوٹس لے۔شہری نے درخواست میں مزید بتایا کہ میری کمر کی تکلیف بڑھنے پر جراح کی جانب سے کوئی معقول جواز بھی نہیں بتایا گیا، ڈیمیجزکی مد میں30لاکھ روپے ادا کئے جائیں۔کنزیومر کورٹ میں درخواست کی سماعت پر عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے تاہم فریقین عدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، عدالت کی جانب سے فریقین کو ایشو فریم فراہم کردیا گیا۔وا ضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ایک شہری بیوی کا پسندیدہ جوتا خراب ہونے کے غم میں عدالت پہنچ گیا اور کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ میں دوکاندار کیخلاف درخواست جمع کرادی۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیہ نے طارق روڈ سے1600روپے میں جوتا خریدا تھا ، چند دن میں ہی جوتا دو ٹکڑوں میں تبدیل ہوگیا، اس کا معاوضہ دلایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…