بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزارت خارجہ نے سعودی عرب ، قطر کے شیوخ ، شہزادوں کو ملک کے دیگر شہروں میں شکار کرنے کی اجازت دے دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلے والا ( آن لائن ) وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور قطر کے شیوخ اور شہزادوں کو بھکر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بین الاقوامی تحفظ کے حامل نایاب پرندے تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی ہے عرب کے شیوخ کھیل کے طور پر معدومیت کے خطرے سے دوچار

نایاب پرندے تلور کا شکار اپنے عقابوں سے کرتے ہیں کیونکہ یہ دنیا میں درمیانی سائز کا کم پرواز پر انتہائی تیز پرواز کرنے والا پرندہ ہے عرب شہزا دے اور شیوخ اپنے عقابوں کو اس پرندے پر اپنی آنکھوں کے سامنے جھپٹنا اور شکار کرتے دیکھنا ان کی تسکین کا باعث ہوتا ہے وزارت خارجہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کو بھکر میں شکار کرنے کی اجازت دے دی ہے اب وہ بھکر میں آزادی سے شکار کر سکیں گے جبکہ قطری شہزادے اس سے قبل بھکر کے بارڈر ایریا تحصیل نور پور تھل میں شکار کیلیے اہنے لاو لشکر سمیت پڑاو ڈال چکے ہیں اور خیمہ بستیاں آباد ہوچکی ہیں بیرون ملک سے آنے والے زیادہ تر شہزادے اور شیوخ تلور پرندے کا شکار کرتے ہیں شایی خاندان کے افراد کو نایاب نسل کے پرندے کا شکار کرنے کی اجازت دینے پر عوام ہمیشہ سخت رد عمل کا اظہار کرتی ہے کیونکہ علاقہ تھل میں ہزاروں ایکڑ پر کاشت چنے کی فصل ان کی شکاری گاڑیوں سے تباہ و برباد ہو جاتی ہے وزیراعظم عمران خان اس سے قبل اپوزیشن کا حصہ رہنے کے دوران سابقہ حکومتوں کو تلور کے شکار کرنے کی اجازت دینے پر ہمیشہ آڑے ہاتھوں لیتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…