ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عدالت نے پولیس کے اعلیٰ افسرکو مجرمانہ ذہنیت کا حامل قراردیدیا، کارروائی کا حکم

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شہر قائد کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی گلشن کو مجرمانہ ذہنیت کا حامل شخص قراردیتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 4پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری سے لوٹ مار کیس کی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایس پی گلشن کو مجرمانہ ذہنیت

کا حامل قرار دیا ۔جج نے ایس پی معروف عثمان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرکیقانونی کاروائی کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی نے ماتحت اہلکاروں پر شہری سے لوٹ مار کا جھوٹا مقدمہ کرایا تھا،پولیس نیشہری سے لوٹ مار کے معاملے میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل نہیں کی جبکہ تفتیشی افسر نے خود تحقیقات کے بجائے افسران بالاکے کہنے پر عدالت میں چالان پیش کیا،بادی النظر میں تفتیشی افسر افسران بالا کے دبا کے زیر اثر ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر نے افسران بالا کے کہنے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں کو ذاتی رنجش کی بنا پر نشانہ بنایا گیا کیونکہ ایس پی گلشن اور ایس ایچ او ملزمان سے تنگ تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے ایس پی گلشن نے غیرقانونی احکامات پر نہ ماننے پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایس پی گلشن کیخلاف اختیارات کیناجائز استعمال پرمحکمانہ انکوائری اور کاروائی کی جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی گلشن معروف عثمان مجرمانہ ذہنیت رکھتا ہے،ایسے افسر کی خدمات صوبے اور پولیس کے لئے مناسب نہیں ہیں۔جج نے حکم دیا کہ عدالتی فیصلے کی کاپی آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائے اور افسر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…