منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

گورنر سندھ نے ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے، ایم کیو ایم کے

ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیوایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے، 2023 کے انتخابات سے پہلے نئی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے گزشتہ روز وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیا تھا۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے ایم کیوایم سے کیے ایک وعدے پرعمل نہیں کیا، ایک مطالبہ پورا نہیں کیا، وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے خدشات کے باوجود مردم شماری کو منظور کر لیا،ہمیں بتایا جائے ہم حکومت میں کیوں ہوں؟خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اس حوالے سے اختلافی نوٹ جمع کرایا اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرامین الحق نے نئی مردم شماری فوری طور پر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…