کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے اتوار سے ٹھنڈ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواوں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ ہفتے کو پاکستان میں داخل
ہوگا۔ پیر سے بدھ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ 3 دنوں میں کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے۔ جنوری میں ایک اور مغربی سلسلہ ملک میں داخل ہونے کاامکان ہے۔