منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نیب کااہم صوبائی وزیر کے گرد گھیرا تنگ

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ کے وزیر اینٹی کرپشن جام اکرام اللہ دھاریجو کے گردگھیرا تنگ کرنا شروع کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور ان کی اہلیہ سے متعلق مختلف اداروں سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔نیب نے محکمہ ایکسائز سندھ سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن

جام اکرام اللہ دھاریجو اور ان کی اہلیہ کی جائیدادوں اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔اس کے علاوہ نیب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)سے جام اکرام اللہ دھاریجو کی تمام سفری تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔نیب نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن، بورڈ آف ریونیو ،ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کو بھی خط لکھا ہے۔خط میں ڈی ایچ اے اور نجی تعمیراتی ادارے سے پلاٹوں اور زمینوں کی تفصیلات مانگی ہیں اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے جام اکرام اللہ دھاریجوکے نام کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے بھی اثاثہ جات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔نیب نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ کے خلاف 28 دسمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…