کورونا ایس اوپیز پر عمل کیوں نہیں کیا، گولیاں چل گئیں،کئی افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

25  دسمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی ) کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر گولیاں چل گئیں،5 افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ اور مارکیٹ یونین میں تصادم اور

فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ کاہنہ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی مارکیٹ یونین اور انتظامیہ کے جھگڑے میں مارکٹائی کے دوران سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کردی جس کے بعد انتظامیہ کے سکیورٹی گارڈز گاڑی اور موٹرسائیکلیں چھوڑکر فرار ہوگئے۔سوسائٹی انتظامیہ کا موقف تھا کہ مارکیٹ میں دکان دار اورریسٹورینٹ مالکان کورونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کر رہے تھے، انتظامیہ سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ ریسٹورنٹ بند کرانے پہنچی تو یونین کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور تصادم شروع ہو گیا۔ یونین عہدیداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ٹیکس کے نام پر بھتہ مانگتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…