پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کو ہمیشہ ’’بندوق اور بوٹ‘‘ سے چلانے کی کوشش کی گئی،رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں جتنے کی ایک مرغی آتی تھی آج اتنے کا ایک انڈا آتا ہے حکومت نے جو ٹائیگر فورس بنائی ہیں اصل میں ٹائیگر نہیں ٹاوٹ فورس بنائی اور اس ٹاوٹ فورس نے پورے ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے بہانے ہر کسی کو بلیک میل کیا ۔ 3 جنوری

کو بہاولپور سے مسلم لیگ ن کی ریلی مریم نواز کی قیادت ریلی نکالی جائے گی بہاولپور کے شہری ریلی کے روٹ پر کھڑے ہوکر اس ظلم اور زیادتی کیخلاف ہمارا ساتھ دیں۔سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خالد محمد ججہ کی رہائشگاہ پر ورکرزکنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کرونا سے خطرناک نااہلوں کا ٹولہ اور کویڈ18 ہے جنہوں نے لوگوں کی اور پاکستان کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے نواز شریف کی حکومت 2013 میں 53 روپے کے حساب سے چینی فروخت ہوتی تھی جو ڈھائی سال میں115 روپے پر پہنچ گئی اور بعد میں عمران ان نے 10 روپے کم کرکے میڈیا پر چیخ چیخ کر کہا کہ ہم نے چینی کا ریٹ 10 روپے کر دیا ہے دراصل جو شوگر مافیا کاروبار کو کنٹرول کرتا ہے اس کو اجازت نااہل کابینہ نے دی تھی ساڑھے تین چار سو ارب روپے کا ڈاکہ صرف چینی کی مد میں ڈالا گیا آٹا اور جو سمیت سب چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے ادویات کی قیمتیں عام انسان کی پہنچ سے باہر ہے ڈھائی سال میں کسی کی انکم تو بڑھی نہیں لیکن مہنگائی چار سے چھ گنا ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر پی ڈی ایم جلسہ کے بعد پروپیگنڈا شروع کردیتے ہیںگوجرنوالہ جلسہ کا اعلان ہوتے ہی سارے شہر کا کرونا ٹسٹ شروع ہوگیا بعد میں کسی نے گوجراوالہ کا نام تک نہیں لیا۔رانا ثناء اللہ خان نے مذید کہا کہ یہ ملک ووٹ کہ طاقت سے حاصل کیا گیا لیکن اس ملک کوہمیشہ بندوق اور

بوٹ کی طاقت سے چلانے کی کوشش کی گئی ڈکٹیٹروں نے ووٹ کی عزت کوبوٹوں تلے روندا، میاں نواز شریف کا بیانہ صرف ووٹ کو عزت دو کا ہے اور اس مطلب ہے کہ ووٹ کے فیصلے کا تسلیم کیا جائے پاکستان صرف ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے محفوظ ہے ورنہ بھارت ہم پر حملہ کردیتا دو ایٹمی طاقتیں آپس میں ٹکرانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا پاکستا ن کو ایٹمی قوت بنانے کا

سہرا نواز شریف کے سر ہے چار سالوں میں کیا اس ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوا ہم شہدا کو سلام پہش کرتے ہیں لیکن اس کامیابی میں سیاسی قیادت کو بھی خراج تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاگل خان کنٹینر پر چڑھ کر جب حکومت کو گالیاں نکال رہا تھا نواز شریف نے خود اسے فون کیا اور اسے بتایا کہ یہ وقت انتہائی اہم ہے جب ہمارے ادارے دہشت گردی

کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں جن کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب، اینٹی کرپشن ایف آئی اے اپوزیشن کے پیچھے پڑ گیا ہے کوکین اور ہیروین پی کر یہ لوگ ہمارے خلاف کیسز بناتے ہیںحکومت کے یہ کارنامے کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔میاں نواز شریف کی خواتین گھریلو خواتین ہے حکومت ان کے خلاف ریفرنس بنارہی ہے ہم

حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی حدود میں رہے ورنہ ان کے لیے بہت مشکلات ہو نگی اور وہ جو ان کی پشتی بانی کر رہے ہیں ان کے بغیر یہ حکومت 10 دن بھی نہیں نکال سکتی ہم ان کو بھی کہتے ہیں کہ وہ ان کو ریڈ لائن کراس کرنے سے

روکے ۔انہوں نے پی ڈی ایم ریلی کہ تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور میں پی ڈی ایم ریلی 3 جبوری کو منعقد کہ جائے گی جس میں مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانہ فضل الرحمن کے علاوہ دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…