منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کے پنجرے سے کئی پرندے اڑان بھرنے کو تیار ن لیگ نے حکومتی صفوں سے باضمیر لوگوں کے نکلنے کی وجہ بتا دی

datetime 24  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی، آن لائن) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہدری سرور ہمارے پیج کی نہیں اپنے صفحوں کی فکرکریں،ایک پیج کے دعوے کرنے والوں کے صفحے الگ الگ ہو چکے ہیں۔عظمی بخاری نے گورنر چوہدری سرور کے بیان پر

ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرور صاحب اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہورہی ہے تو آپ ساہیوال سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کیوں کررہے ہیں؟،عمران خان کے پنجرے سے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں،بہت جلد لال،پیلے اور نیلے گھوڑے عمران خان کو تنہا چھوڑنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موسمی پرندے نئے ٹھکانے تلاش کرنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔چوہدری سرور پی ڈی ایم کی بجائے اپنے اتحادیوں کی فکر کریں۔حکومت کے اتحادی کسی لمحے بھی علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔حکومتی صفوں میں موجود کچھ باضمیر لوگ حکومتی مافیا سے خود تنگ آچکے ہیں۔دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مایوس پی ڈی ایم کو اب خود سمجھ نہیں آرہی ہے وہ کیا کریں۔ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں بلکہ سب کا اپنا اپنا پیج ہے۔ لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت

حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کا ایجنڈا انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں، پی ڈی ایم کے جلسے کورونا پھیلاؤ مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتیں ایک پیج پر نہیں بلکہ سب کا

اپنا اپنا پیج ہے، حکومت اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی، حکومت آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر کے ہی جائے گی۔ اپوزیشن کے اے سے زیڈ تک سارے پلان ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم بس دیکھتی جائے سینیٹ کے انتخابات بھی ہوں گے اور اس میں تحریک انصاف واضح کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کا ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ایجنڈہ ناکام ہی ہوگا، حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں آئینی مدت پوری کر یں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…