خودکشی سے قبل ڈاکٹر ماہاعلی سے زیادتی کی گئی پورسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات‎

24  دسمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)کراچی میں ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں تفتیشی حکام نے ماہا کے ساتھ زیادتی کیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا، عدالت نے 5 جنوری تک ملزمان کے ڈی این اے کرا کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ

مبینہ خودکشی کیس کی سماعت کی جس میں تفتیشی حکام نے ماہا کے ساتھ زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا اور ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ مقتولہ کے ڈی این اے کے بعد ملزمان کا ڈی این اے کرنا ہے، تاہم ملزمان ڈی این اے کرانے کیلئے تعاون نہیں کر رہے ہیں لہذا عدالت سے درخواست ہے کہ وہ ملزمان کو کیس میں تعاون کرنے کا پابند بنائے، ملزم جنید اور وقاص ڈی این اے کیلئے تعاون نہیں کررہے ہیں۔عدالت میں تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ کیس میں ملزمان کا ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان جمع کرانا ہے، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے ڈی این اے کی رپورٹ تک مہلت دی جائے۔اس موقع پر عدالت نے پولیس کی استدعامنظور کرلی اور پولیس کو 5 جنوری تک ملزمان کے ڈی این اے کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسسٹنٹ پراسکیوٹر جنرل سندھ نے سماعت کے دوران عدالت میں کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمے میں زیادتی

کے سیکشن، رپورٹ کے بعد شامل کئے جائیں۔پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متوفیہ کے ساتھ زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ملزمان جنید اور وقاص ڈی این اے کیلئے تعاون نہیں کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہا نے چند ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر

خود کو گولی مار کر خودکشی کی تھی، جبکہ ڈاکٹر ماہا کے والد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں بیٹی کے دوست ، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…