پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ،خواجہ سرا رانی نے بھیک اور ڈانس چھوڑ کر اپنا مدرسہ کھول لیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خواجہ سرائوں کے بارے میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی گزارنے کیلئے شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبا ت میں ڈانس یا پھر بھیک مانگ کر گزارتے ہیں ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خواجہ سرارانی خان نے ثابت کر دیا کہ ہاتھ کی پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتیں انہوں نے تمام برائی کے کام چھوڑ کر اپنے کمیونٹی کے لوگوں کا

قرآن مجید کی تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا دیے گئے انٹرویو میں خواجہ سرارانی خان نے بتایا کہ وہ 20سال تک ڈانس کرتی رہیں کسی وقت میں وہ خواجہ سرائوں کی گرو ہوا کرتی تھی لیکن مدرسہ کھولنے کے بعد مجھے سب استانی کہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنا مدرسہ کھولنے کا اس لیے سوچا کیونکہ ہمارے کمیونٹی کے بچے 12یا 13سال کی عمر میں گھروں سے نکل جاتے ہیں جنہیں مدرسے ، سکولز اور دیگر جگہوں پر پر کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے ، بچے انہیں مختلف ناموں سے پکارتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کمیونٹی کے لوگ دین اور دنیاوی تعلیم سے بہت دور ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 20سال تک ڈانس کر کے کمایامیں نے تمام برائی کے کام چھوڑ کر اپنا مدرسہ کھول لیا ہے ، میں نے ہمیشہ اپنے اللہ سے رو رو کر التجا کی ، معافیاں مانگی ہے مجھے کسی گرو نے آج تک کسی گرو نے پڑھایا جو پڑھا خود سے پڑھا ہے ۔ خواجہ سرا رانی خان کا کہنا تھا میں اپنی کمیونٹی کے دیگر افراد کے پاس گئی اور انہیں قرآن پڑھنے کی دعوت دی، پھر انہیں ہم نے اپنی طرف سے کھانا دینا شروع کیا، اب ہم 10 خواجہ سراؤں کو اپنی جیب سے کھانا، میڈیکل اور ان کے گھر کا کرایہ دے رہے ہیں ۔ ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سرائوں کو سمجھانے میں کافی مشکل ہوتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر میں خود کو بدل سکتی ہوں توباقی بھی خود کو بدل لیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…