ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیٹے کی فرمائش پر گاڑی پر قومی پرچم لگانے والے شہری کا چالان

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران میٹروپول چوک پر ٹریفک پولیس نے قومی پرچم اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے پر شہری کا پانچ سو روپے

کا چالان کر دیا۔ ٹریفک سیکشن کینٹ کے سیکشن آفیسر انسپکٹر محمد مہتاب کے مطابق شارع فیصل سے میٹرو پول کی طرف آنے والی پرائیویٹ کار نمبر بی ایم اے 490 پر منسٹر طرز کا جھنڈا لگا دیکھ کر انہوں نے گاڑی کو روکا، کار کی عقبی نمبر پلیٹ فینسی تھی جس پر گاڑی کا کا نمبر بہت چھوٹے الفاظ میں درج تھا جب کہ نمبر پلیٹ پر صرف اسٹائلش طرز کا ڈبلیو تحریر تھا۔ پولیس کے مطابق کار پر جھنڈا لگانے کی وجہ دریافت کی گئی تو کار ڈرائیور لشکر خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی فرمائش پر ایسا کیا ہے جبکہ نمبرپلیٹ بھی ان کے بیٹے نے ہی ڈیزائن کروائی ہے۔ جس پر ٹریفک پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر ٹریفک چوکی پہنچایا جہاں کار کی نمبر پلیٹ اور جھنڈا اتار دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…