اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کرتے جاؤ

datetime 21  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بنی گالہ گھر کے ریگولرائز ہونے پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ غریب کے گھر گراتے جاؤ اور سلیکٹڈ کا گھر ریگولرائز کراتے جاؤ۔ اس ٹوئٹ کے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر

شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لے کر بدنیتی پر مبنی تاثر نہ پھیلائیں، عمران خان نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا، ان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے یہ اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، وہ جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے نے جرمانہ ادا کر نے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے نقشے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دے دی ہے۔سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان پر 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا، اور عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی، جس کے بعد ان کے گھر کو قانونی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دی تھی، اور ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…