مولانا شیرانی کے پارٹی قیادت پر الزامات  جے یو آئی نے ہنگامی قدم اٹھا لیا

21  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی کی جانب سے جے یو آئی (ف) کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا پارٹی اجلاس 24دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا ہے، پارٹی مولانا شیرانی کے بیان کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات بھی کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ہے،مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمن کے امیر کے چنائو کے وقت بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔مولانا شیرانی نے جے یو آئی (ف) کے بلوچستان کے صوبائی امیر کیلئے الیکشن بھی لڑا تھا۔واضح رہے کہ جے یوآئی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانامحمد خان شیرانی نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کیلئے قائم ہوئی ہے، پی ڈی ایم والے مخاصمت کیلئے نہیں مفاہمت کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فصل الرحمٰن خودسلیکٹیڈ ہیں،وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹیڈہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…