اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اورتجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کیونکہ خود بھی دھرنا دے کر جاچکے ہیں اس لئے ان کو لگتا ہے کہ یہ لوگ سات آٹھ دن سے زیادہ نہیں رہ سکیں گے۔
لاہور جلسے کے بعد لگتا ہے کہ پی ڈی ایم اتنا کچھ نہیں کر پائے گی کہ جس سے حالات خراب ہوجائیں۔اسی وجہ سے وزیراعظم بہت پر اعتماد نظر آرہے ہیں۔بلاول اور زرداری دو علیحدہ لوگ ہیں ،بلاول کا اپنی اندرونی میٹنگوں میں کہنا ہے کہ وہ پی ڈی ایم سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ تو جو بھی بات ہوگی وہ آصف زرداری سے ہوگی ان کا نام دوبارہ آنا شروع ہوگیا ہے۔حکومت سوچ رہی ہے کہ پیپلز پارٹی پر ہاتھ ہلکا کردے۔ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ بھی چلی جائے مگر ان کا استعفوں پر پرانا موقف یہ ہے کہ ہم استعفے نہیں دیں گے اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پیپلز پارٹی کس طرف جائے گی۔پروگرام میں شریک سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کی وجہ پیپلز پارٹی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی اس وقت پی ڈی ایم میں ہے بھی اور نہیں بھی ہے۔