پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کینیڈین ویزا حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 46 فیصد ہو گئی۔کینیڈا میں پاکستان ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے بتایاکہ سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (ایس ڈی ایس) میں پاکستان کی شمولیت سے کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند

پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کی قبولیت کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،کینیڈین حکام کی جانب سے پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سٹڈی پرمٹ کی منظوری کے حوالے سے جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ ایس ڈی ایس میں شمولیت سے کینیڈین سٹڈی پرمٹ اور ویزا توسیع حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کی تعداد 33 فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 46 فیصد ہو گئی ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ حالیہ وقتوں میں پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کے بڑی تعداد میں رد کیے جانے کی خبروں کی اشاعت کے بعد پاکستان ہائی کمیشن نے اس معاملہ کو کینیڈین حکام کے ساتھ اٹھایا تھا۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ امید ہے کہ ایس ڈی ایس سکیم کے تحت پاکستانی طلبا و طالبات کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ ایس ڈی ایس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ویزا درخواستوں کو رد ہونے سے بچانے کے لیے مطلوبہ شرائط و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…