ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

صحافتی برادری سوگ میں ڈوب گئی سینئر صحافی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے

datetime 17  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینئر صحافی طارق محمود کورونا وائر س کے باعث انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر صحافی طارق محمود عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے وینٹی لیٹرپرتھے۔

طارق محمود کئی ملکی اخبارات اور نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔دریں اثنا ء وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینئر صحافی طارق محمود ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ طارق محمود ملک ایک نفیس انسان اور محنتی رپورٹر تھے، انکے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔دریں اثنا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیرحسین بخاری نے سنیئر صحافی طارق محمود کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے  کہاکہ مرحوم طارق ملک کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،طارق محمود کہنہ مشق صحافی تھے ۔نیر بخاری نے طارق محمود مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…