جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حقائق منظر عام پر

لائے جائیں اور انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں میر عمر خان جمالی کی رہائش گاہ پر گئے۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر بیٹے میر عمر خان جمالی اور سوگوار خاندان سے افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ عثمان بزدار اور صادق سنجرانی نے میر ظفراللہ خان جمالی مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی شرافت کا پیکر اور اصول پسند سیاست دان تھے اور سیاست میں وضع داری کی قابل تقلید مثال تھے۔ میر ظفراللہ خان جمالی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ مرحوم ظفراللہ خان جمالی کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میر ظفراللہ جمالی مرحوم محب وطن پاکستانی اور ہردلعزیز شخصیت تھے اور مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…