منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

جنوری ،فروری کے دوران گیس بحران بڑھنے کا خدشہ خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسم سرما کی شدت میں اضافہ ،ممکنہ لائن پیک کے مسائل اور ایل این جی کی خریداری میں تاخیر کے باعث ملک بھر میں جنوری اور فروری کے دوران گیس بحران میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق امسال ملک بھر میں موسم سرما شدید اور

نسبتا طویل ہونے کی پیش گوئی ہے جب کہ میدانی علاقوں میں شدید سردی اور بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث گیس کی طلب بھی زیادہ رہنے کا امکان ہے ،موسم سرما میں عمومی طور پر گیس کمپنیوں کو لائن پیک کے مسائل کا بھی سامنا رہتا ہے جس کے نتیجے میں گیس کی پیداوار اور ترسیل میں رکاوٹ رہتی ہے ،دوسری جانب پاکستان کو عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی خریداری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور ایل این جی کی در آمد میں تاخیر بھی عوام کیلئے اس موسم سرما کو ایک کڑی آزمائش میں بدل سکتی ہے ۔جنوری کے لیے ایل این جی کی درآمد کیلئے نجی کمپنیوں کی جانب سے پیشکشیں موصول نہ ہونے نے وزارت پٹرولیم ڈویژن کو امتحان میں ڈال دیا ہے ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم نے نجی کمپنیوں کو ایل این جی کی فراہمی کیلئے پیشکشیں کرنے سے روکے رکھا،عالمی اسپاٹ مارکیٹ میں

ایل این جی کی خریداری میں ناکامی کے بعد اب حکومت کیلئے فوری طور پر قطر سے ایل این جی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے مشترکہ اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران حکومت یقینی طور پر گیس بحران پیدا ہوتا نہیں دیکھنا چاہے گی ،ایل این جی کی خریداری میں کسی بھی مشکل کی صورت میں حکومت فرنس آئل کی در آمد میں بھی اضافہ کرسکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…