لاہور (آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر کے لئے درآمد کی جانے والی چینی سے متعلق اخراجات کا بل پنجاب حکومت کو پیش کردیا ہے۔ بل میں 23 کروڑ روپے کی اضافی رقم ظاہر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے
بیرون ملک سے 76ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی تھی۔ جس پر 5 ارب 71 کروڑ روپے کے اخراجات آنے تھے۔ لیکن محکمہ خوراک نے پنجاب حکومت کو 5 ارب 94 کروڑ روپے کا بل ادائیگی کے لئے پیش کردیا۔ جس میں 23 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات دکھائے گئے ہیں۔ پوچھنے پر محکمہ خوراک کے افسران کا کہنا ہے اضافی 23 کروڑ روپے کے اخراجات کراچی سے چینی کی پنجاب برآمد پر ٹرانسپورٹریشن اور افسران کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں آئے ہیں۔ جسے پنجاب حکومت نے ہر صورت ادا کرنا پڑے گا۔ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ جبکہ غیر ملکی چینی درآمد کی گئی تو پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کے افسران کی ڈیوٹی لگائی تھی کے وہ تمام چینی کو کراچی میں رہ کر اپنی نگرانی میں پنجاب روانہ کریں۔