بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے، ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھا دیا، کہا کہ پارٹی میں سزا اور جزا کا عمل ہونا چاہیے، کچھ لوگوں نے جلسے کے حوالے سے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی، مریم نواز نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا اور جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی ان سے پوچھا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق

مسلم لیگ نون کی سی ای سی، سی ڈبلیو سی، ایم این اے اور سینیٹرز کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جلسے کے حوالے سے ذمہ داریاں نہیں نبھائیں ان سے سوال ہونا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں اٹھائی ان سے پوچھا جائے گا، پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے، پارٹی کومضبوط کرنا ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے کب استعمال کرنے ہیں اس پر آپ کو کسی مشکل میں نہیں ڈالیں گے، مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ آپ کی شکل میں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو نظر آتی ہیں، جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم صاحبہ جلسہ کامیاب ہونے کا کریڈٹ دوسروں کے ساتھآپ کو جاتا ہے، لاہور کے لوگوں کو جلسے کیلئے آپ نے جس طرح موبلائز کیا تھا وہ قابل تعریف ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کامیاب جلسہ منعقد کرنے کیلئے مریم نواز نے بہت متحرک کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین سید،مشاہد اللہ خان، جاوید عباسی، کچھ ایم این اے اور سینیٹرز مسلم لیگ نون کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…