منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے والے سعد رفیق کل رات کھانسی کا شربت پی رہے تھے ، حیران کن انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی عزت پنجاب کی وجہ سے ہے،یہ پنجاب کی بے عزتی (ن)لیگ کے ایم این اے اور ایم پیز نے مسکراتے مسکراتے سنی،سعد رفیق کچھ روز پہلے کہہ رہے تھے جاگ پنجابی پنجابی، جب محمود اچکزئی نے یہ بات کی خواجہ سعد رفیق کھانسی کا شربت پی رہے تھے، انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی

بنیاد لاہور میں رکھی،پاکستان کی بقا میں سب سے زیادہ خون پنجابیوں کا بہا ہے،(ن)لیگ کی قیادت کی خاموشی نے پنجابیوں اور پاکستانیوں کا دل توڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بیرونی ایجنٹ ا ٓکر لاہور میں جلسہ کرے اور ان کے خلاف باتیں کریں تو ہمارا گلہ تو پی ڈی ایم سے بنتا ہے،پی ڈی ایم کی خاموشی نے ہم سب کا دل لاہوریوں کا دل تھورا ہے،مسلم لیگ ن نے پنجاب کی پیٹھ میں پہلے بھی وار کیا تھا۔فواد چوہدری نے کہاکہ مریم نواز نے تقریر کا مقصد کچھ بھی نہیں تھا،بس وہ اپنی لیڈر شپ پر برستی رہی ہیں،پی ڈی ایم کا جلسہ اس تحریک کی ناکامی کا ثبوت تھا،ان کی ناکامی پورے ملک نے دیکھی ہے،ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،ہم نے پاکستان کی سیاست کو بہتر بنانا ہے،یہ تمام لوگ تو پارلیمنٹ کا حصہ ہی نہیں ہیں ان کا مقصد ملک میں سے جمہوریت ختم کرنا ہے،ابو بچاو مہم بہت بری طرح سے ان کی ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کو اپنی سٹریٹجی کے اوپر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے ان کا دھرنہ دینا کوئی فکر کی بات نہیں ہے،وزیراعظم عمران خان بتا چکے پارلیمان ایک بہترین مقام ہے ہم سے بات تو کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب تمام صوبوں کے لیے اجناس کی سبسڈی دے رہا ہے۔ ایک سوال پر

انہوں نین کہاکہ مریم نواز، فضل الرحمن وغیرہ تو پارلیمنٹ کا حصہ ہی نہیں،پارلیمنٹ کے اندر جو لوگ ہیں انہیں پارلیمان کی بات کرنی چاہیے،ملک کے اندر سیاسی استحکام آنا چاہیے اس کی ضرورت ہے،الیکٹورل اصلاحات نہ کرنے میں تو حکومت کا فائدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن سے کہنا چاہ رہے ہیں کہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔فواد چوہدری نے کہاکہ مریم نواز کی تقریر میں کوئی

ایجنڈا نہیں تھا، کیا جنرل پاشا اور جنرل ظہیر نے فوجی یونٹس بھیجی تھیں؟حکومت آپ کی تھی آپ نے وہاں لاکھوں لوگ دیکھے،اس طرح کے حیلے بہانے اب نہیں چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اس مشن پر ہیں کہ پارلیمانی نظام ختم ہو،یہ چاہتے ہیں نظام لپیٹا جائے تو ان کی باری آئے،پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو الگ سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں آپ دسمبر اور جنوری چاند کے

نیچے گزاریں،اس کے باوجود ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ریفارمز کا فائدہ حکومت کو نہیں اپوزیشن کو ہوگا،حکومت کہیں نہیں جارہی، آپ چاہتے ہیں تو کوشش کر لیں۔شہباز گل نے کہاکہ ہم سمجھتے تھے اکیلے نواز شریف ہی ایجنڈے پر ہیں،پنجاب کی سرزمین نے سات نشان حیدر حاصل کیے ہیں،یہ پنجاب ہی ہے جس کے دو ٹکرے ہوئے،ہم نے ملک کی خاطر ہر چیز کھو دی،

اچکزئی صاحب کے والد ہی ہسٹری ہے،یہ جدی پشتی پاکستان کے خلاف ہیں،نوازشریف کی بیٹی نے ان کو پلیٹ فارم دیا ان کا داؤلگ گیا،(ن)لیگ کے ایم این ایز سے کہتا ہوں ان کے پیچھے نہ چلیں،جو ایم این اے ایک ہزار بندہ جلسے میں نہیں لا سکا اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ یہ شریفوں کے راج کا آخری دن تھا، لاہور میں شریفوں کی داستان دفن ہوگئی،پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین سے

پوچھیں وہ کن کاموں میں لگ گئے،کیا وہ پیپلز پارٹی میں ہی ہیں یا ن لیگ میں وائس چیئرمین بن گئے۔ انہوں نے کہاکہ میرجعفر اورمیر صادق جومحموداچکزئی ہیں میں ان کی مذمت کرتاہوں۔ شہباز گل نے کہاکہ جس طرح مریم صفدرنے تباہی کی، پی ٹی آئی کو اب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہبلوچستان میں محسن داوڑکاداخلہ بند ہے،وزیراعلیٰ کومحموداچکزئی کاداخلہ پنجاب میں بندکردیناچاہیے،دوتین دن میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی آتی نظر آئیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…