لاہور (آن لائن) پاکستان جمہوری لیگ نے تحر یک انصاف کی وفاقی حکومت کی ناقص کارگردگی پر”ناکام کپتان“کے نام سے وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے ملک میں فوری نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا او ر کہا کہ مہنگائی کی شر ح 12فیصد تک پہنچے سے مہنگائی کا سونامی غر یبوں کی زندگیاں نگل رہا ہے’پاکستان میں بے روزگا ر افراد کی تعداد16.65ملین ہوچکی ہے‘روزانہ
پاکستان کے ذمہ قر ضوں میں 20ارب روپے اضافہ ہورہا ہے ‘2018میں پاکستان کی شر ح نمو5.8فیصد اور آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے یہ شر ح نمو 1.90فیصد گر چکی ہے ’40کلو کے آٹے کی تھیلے کی قیمت انکے دور میں 1470روپے سے بڑھ کر2800روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان جمہوری لیگ کے سر بر اہ رانا زمان سعید کی جانب سوموار کے روز جاری وائٹ پیپر میں مزید کہا کہ پاکستان میں گردشی قر ضہ تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد 1100ارب روپے سے 2240ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور ہر گزرتے دن کیساتھ گردشی قر ضے میں مزید اضافہ ہورہا ہے جوحکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسوں حکومت کے مافیا کے ہاتھوں میں کھیلنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رانا زمان سعید نے اپنے وائٹ پیپر میں مزید کہا کہ تحر یک انصاف کے اقتدار میں آنے سے پہلے پاکستانیوں کی فی کس آمدن1652ڈالرز اور اب ترقی کے دعویدار موجودہ حکمرانوں کے دور میں یہ آمدن 1355ڈالر فی کس پہنچ چکی ہے اور اس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسوں کی وجہ انکے دور میں ڈالر کی قیمت بھی116روپے سے 160فیصد بڑھ چکی ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ قر ضے نہ لینے کا دعوی کر نیوالے وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاکستانی قر ضے ڈبل ہوچکے ہیں اور روزانہ 20ارب روپے کا
اضافہ ہورہا مگر حکومتی وزرا ہر وقت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں مشیر خزانہ سمیت تمام ذمہ داران فوری طور پر اپنے عہدوں سے الگ ہوجائے رانا زمان سعید نے کہا کہ پاکستان میں عوام کے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی بات کی جائے تو صرف ٹماٹر کی قیمت میں تحر یک انصاف کے دور
میں 117فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے ‘آلو کی قیمت میں 64فیصد ‘دال مونگ کی قیمت میں 41فیصد ‘انڈوں کی قیمت میں 40فیصد اور چینی کی قیمت میں 32فیصد جبکہ آٹے کی قیمت ڈبل ہوچکی ہے اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی 2018میں پاکستان کا شر ح نمو5.8فیصد اور آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے یہ شر ح نمو 1.90فیصد گر چکی ہے وائٹ پیپر میں
کہا گیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے میں نہ رکنے والا سلسل جاری ہے اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں غر یب بچوں سمیت خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں موجودہ حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں انکو فوری طور پر اقتدار چھوڑ دینا چاہیے اور ملک میں نئے الیکشن کروائے جائے یہ حکمران قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں ان سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ملک وقوم کے مفاد میں ہوگا۔