منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’محمود اچکزئی کے پنجابیوں اور لاہوریوں کو طعنے ‘‘ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ ن لیگ نے بھی پنجابیوں کے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری نے تقریر پر ردعمل دیدیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اچکزئی جیسے لوگ پنجابیوں اورلاہوریوں کو طعنے دے رہے ہیں۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ اچکزئی کولاہورمیں بلانا لاہوریوں کی توہین ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ یہ پہلی بارنہیں ہے کہ ن لیگ نے

بھی پنجابیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اس سے قبل بھی اٹھارویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 157 پردستخط کر کے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزائی کا کہنا تھا کہ کوئی برا نہ مانے ہم یہاں کسی کو طعنہ دینے نہیں آیا ،کوئی برا نہ مانے،میں یہاں کسی کو کچھ کہنے نہیں آیا ، جہاں جہاں کلمہ حق کہا جاتا تھا یہ سارے علاقے فرانسیسیوں یا انگریزوں کے قبضے میں چلے گئے تھے ، واحد وطن جس نے ان سامراجیوں کیخلاف آواز اٹھائی اور ان کا مقابلہ کیا وہ افغان پشتون وطن تھا ، ہم نے اپنی بساط کے مطابق سامراج کا مقابلہ کیا ، لیکن ہمیں گلہ ہے کیونکہ ہندوئوں ، سکھوں کیساتھ ساتھ لاہوریوں نے تھوڑا نگریزوں کا ساتھ دیا تھا لیکن کوئی بر انہ مانے ، سب نے مل کر افغان وطن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی انہوں نے لاہور یوں کا انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریزوں کیساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…