بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہیں؟ پولیس اور سپیشل برانچ نے رپورٹ دے دی

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ + این این آئی) پی ڈی ایم کے جلسے میں کتنے لوگ شریک ہیں، اس بارے میں نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار سے پانچ ہزار افراد جلسے میں موجود ہیں، سپیشل برانچ نے تین سے چار ہزار افراد کی شرکت رپورٹ کی ہے۔ نجی ٹی وی

چینل کی رپورٹ کے مطابق جلسے کو تاریخ ساز بنانے کے پی ڈی ایم کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں، مینار پاکستان کے میدان میں ہزاروں افراد کی گنجائش ہے لیکن گیارہ جماعتیں مل کر دس ہزار افراد بھی اکٹھے نہ کر سکیں۔ آزاد ذرائع نے جلسے کے شرکاء کی تعداد چھ سے ساڑھے چھ ہزار بتائی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں،مریم نواز نے والد کی سیاست کو تباہ کر دیا ہے ، یہ خود کوبند گلی میں دھکیل رہے ہیں ، ان پر رونا آتا ہے ، یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور آگے بھی ناکام ہونگے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تاہم کورونا وائرس کے دوران اپوزیشن لیڈر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جلسے میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے، یہ خود کو بند گلی میں دھکیل رہے ہیں،مریم نواز نے پہلے والد کی سیاست کو تباہ کیا۔ گیارہ جماعتیں مل کر بھی تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور کی عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے،یہ لوگ مل کر بھی اکٹھے نہیں کر سکے، ان پر رونا ہی آتا ہے، یہ آج بری طرح ناکام ہوئے، آگے بھی ناکام ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…