جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عظمی بخاری کو راجکماری کی کنیز دوئم کا درجہ مبارک ہو فردوس عاشق اعوان برس پڑی ، کھری کھری سنادیں 

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ سے چند سکوں سے عظمی بخاری بھی مستفید ہوئی ہیں – شریف خاندان کی ٹی ٹیز کے معاملے پر عظمی بخاری ناجانے کیو ں چپ سادھ لیتی ہیں – ٹی ٹیز کے حوالے سے وعدہ معاف گواہان کے

بیانات شریف خاندان کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عظمی بخاری کو راجکماری کی کنیز دوئم کا درجہ مبارک ہو- عثمان بزدا رجیسے شریف النفس انسان کا وزیراعلی بننا شاہی خاندان کو ہضم نہیں ہورہا- عظمی بخاری کی حیثیت پنکچرڈ سٹیپنی کی ہے- لیگی لیڈروں کو خواب میں بھی کرسی ہی نظر آتی ہے جو ان کو اب نہیں ملے گی- آل شریف کو قومی خزانے کو نقب لگاتے ہوئے شرم نہ آئی – بزدار حکومت نے صوبہ بھر کے عوام کیلئے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے دیئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی- عظمی بخاری کو بزدار پر تنقید سے پہلے نواز،شہباز اور حمزہ کے فرنٹ مینوں کی بات کرنی چاہیے- عمران خان نے پسماندہ علاقے کے عام آدمی کو وزیراعلی بنایا جبکہ شریف خاندان نے تمام عہدے اپنے گھر کے افراد میں بانٹے- قوم آپ کی حب الوطنی کو خوب جانتی ہے، ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی اولاد سے شرانگیزی کے علاوہ اور کیا توقع کی جاسکتی ہے -‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…