جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شدیددھند ، موٹروے کا اہم روٹ گاڑیوں کیلئے بند

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)شدیددھند کے باعث موٹروے ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند کر دی گئی،موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت گئی ہے۔پولیس ترجمان نے سفر کرنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ

سفر کے دوران گاڑی کی آگے اور پیچھے دھند والی (فوگ) لائٹس کا استعمال کریں۔ڈرائیونگ تیز رفتاری سے نہ کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، سفر کیلئے معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔دریں اثنا ملکہ کوہسار مری، گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے بعد بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ملک کے بالائی علاقں ایبٹ آباد، نتھیا گلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان علاقوں میں اب تک ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ سرن ویلی میں بھی برف باری نے مناظر کا روپ بدل دیا ہے۔سیاحتی مقامات شوگراں اور کاغان ویلی میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ ، شانگلہ اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع شگر اور گردونواح میں رواں موسم کی تیسری برف باری ہوئی۔ آزاد کشمیر میں وادی لیپا میں رات سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔ وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔دوسری جانب ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید نے کہا ہے کہ

گلیات میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا ہے کہ سیاح دوران برف باری غیر ضروری سفرسے گریز کریں۔ پھسلن کے باعث سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سیاح دوران سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں۔ سیاح صبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں۔ مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…