پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

جن مقاصد کیلئے وزارتوں میں تبدیلی لائی گئی ہے یہ بھی بے سود ثابت ہو گی،رانا ثناء اللہ کا لاہور جلسے کو فیصلہ کن معرکہ کہتے ہوئے اہم اعلان

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرمانوالہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لاہور کے جلسے سے حکومتی مشینری بے حد پریشان دکھائی دے رہی ہے ، اگرلاہور یوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بلند کردیا تو پھر پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے ،وزارتوں میں تبدیلی سے بھی تبدیلی سرکار نہیں بچ سکتی جن مقاصد کیلئے تبدیلی لائی گئی ہے وہ تبدیلی بھی بے سود ثابت ہو

گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اوکاڑہ و سابق ایم پی اے میاں محمد منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم لاہور کے جلسے سے حکومتی مشینری بے حد پریشان دکھائی دیرہی ہے کیونکہ اگر لاہور یوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بلند کردیا تو پھر پورا پاکستان کھڑا ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بے حد پریشان ہیں ان کی پریشانی کا ا یک ہی حل ہے کہ اس عوام دشمن غریب دشمن کسان دشمن تاجر دشمن وکلاء دشمن حکومت سے جتنی جلدی ہو سکے عوام کی جان چھوٹ جائے ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گرفتاریوں مقدمات اور چھاپوں لاہور جلسہ کو نہیں روکا جاسکتا ۔ا نہوںنے کہا کہ کل مینار پاکستان کے سائے میں عوام کرپٹ سلیکٹڈ اور نا اہل حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دیگی ۔انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کو عبور کر کے مسلم لیگی کارکنان مینار پاکستان لاہور پہنچیں یہ ایک تاریخی شہر میں ایک تاریخ ساز اور فیصلہ کن معرکہ ہو گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی چولیں ہل چکی ہیں اور لاہور جلسے سے مزید کھوکھلی ہو جائیں گی ۔اس موقع پر میاں محمد منیر نے رانا ثناء اللہ کویقین دلایا کہ لاہور جلسہ میں ضلع اوکاڑہ کی بھرپور شرکت ہو گی۔  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لاہور کے جلسے سے حکومتی مشینری بے حد پریشان دکھائی دے رہی ہے

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…