جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کو اللہ پاک نے مینار پاکستان سے عزت دی ،اپوزیشن جماعتوں کیساتھ جلسے کے بعد کیا ہو گا شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسی طرح کی سیاست کرتے رہے تو عمران خان اگلے انتخابات بھی جیتیں گے، عمران خان کو اللہ نے عزت دی وہ مینار پاکستان سے

اوپر گئے اور اپوزیشن مینار پاکستان سے نیچے جائیگی ،13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، حکومت کیلئے بہتری اور ان کیلئے ناکامی ہے،ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کی جارہی ہے ،اپوزیشن شوق سے اسلام آباد آئے ،ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے، نوازکو واپس لانے کے حوالے سے کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بطور وزیر داخلہ پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ جلسوں سے کچھ ہوگا عمران خان کہیں نہیں جارہے، یہ سیاستدان گلی گلی، کوچے کوچے جارہے ہیں، عمران خان کو اللہ نے عزت دی وہ مینار پاکستان سے اوپر گئے اپوزیشن مینار پاکستان سے نیچے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شوق سے اسلام آباد آئے، ہم نے بھی یہاں 126 دن کا دھرنا دیا تھا تاہم کچھ نہیں نکلا، ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ اس ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ ہے، ملک میں غیر ملکی فنڈنگ کی جارہی ہے تاکہ ملک میں اندر سے انتشار پھیلایا جائے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ سچائی کی سیاست میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، یہ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو دل کے اندر کی بات باہر لائیں کہ پھر کس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چوں چوں کا مربہ ہے، یہ صرف لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں اور کیسز سے نجات چاہتے ہیں،

میں یقین دلاتا ہوں کہ 13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، حکومت کے لیے بہتری اور ان کے لیے ناکامی ہے، جبکہ یہ اسی طرح کی سیاست کرتے رہے تو عمران خان اگلے انتخابات بھی جیتیں گے۔شیخ رشید نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے استفسار کیا کہ اگر عمران خان سے بات نہیں ہوسکتی تو بتائیں آپ کس سے بات کرنا چاہتے ہیں؟انہوںنے کہاکہ اقتدار کے بھوکے

اتوار بازار سجانے والوں سے عرض ہے کہ ملک سب سے عزیز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے اپنی ذمے داری کا پتا ہے اپوزیشن اتحاد کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…