منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پولیس کا عظمی بخاری کے گھر پر چھاپہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پولیس نے پی ڈی ایم کے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے لیگی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کردئیے ۔ بتایاگیاہے کہ پولیس نے مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری کے گھر پر چھاپہ مار اگھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے

عظمی بخاری پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکیں ،پولیس ملازمین سے عظمی بخاری بارے معلومات لے کر واپس چلی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی پی ڈی ایم ہی جعلی تبدیلی کا تابوت سمندر برد کرے گی،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر ہمیں درس نہ دیں۔ عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے ایک ڈکٹیٹر سے سپریم کورٹ آزاد کرائی،نوازشریف ایک مرتبہ پھر ڈکٹیٹر کے چمچے وزیراعظم سے پارلیمنٹ کو آزاد کرائیں گے،جیسے جیسے 13دسمبر قریب آرہا ہے کرائے  کے ترجمانوں کو اپنی نوکریاں جاتی نظر آرہی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ لاہور نے ثابت کردیا مریم نواز ان کی ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا مریم نواز کو کراڈ پلر قراردے چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جس دن مریم نواز پارلیمنٹ پہنچی سب مہرے،لوٹے اور چابی والے کھلونے پارلیمنٹ سے کِک آئوٹ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…