منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز پر ایک بار پھر جعلی نوٹوں کی بارش‎

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز پر20روپے کے جعلی نوٹوں کی بارش  کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل مریم نواز جب مسلم لیگ(ن) کے دیگر قائدین اور کارکنان کے ہمراہ جاتی امراء سے باہر نکلیں تو ان پر سینکڑوں20روپے کے

جعلی نوٹوں کی بارش کی گئی۔رپورٹس کے مطابق جعلی نوٹوں کے مریم نواز پر نچھاور کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے دریں اثنائپنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جاتی امراء سے نکلتے وقت جس طرح مریم نواز پر جعلی نوٹوں کی بارش کی جاتی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ جعلی لیڈروں کو چند جعلی کارکن ملے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز،کیپٹن(ر) صفدر اور نواز شریف کی طرح ان کے کارکن بھی جعلی ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ورغلاء کر اقتدار حاصل کرکے جنون میں مبتلا ہورہی ہیں۔مریم نواز کو آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لینی چاہئے۔حکومت کو تحریک عدم اتحاد کے علاوہ کسی صورت ہٹایا نہیں جاسکتا ہے۔جعلی نوٹوں کی طرح مریم نواز اپنے والد کی طرح این آر او مانگ رہی ہیں مگر شریف برادران کو پتہ ہے کہ عمران خان بندہ اصلی اور عوام کا تابعدار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…