ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

اڑھائی سال سے این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا 2روز سے ہاتھ جوڑ کر کیا کر رہا ہے ؟ مریم نواز نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے این آر او نہ دینے کی رٹ لگانے والا دو روز سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے لیکن کان کھول کر سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا، عوام کے فیصلے کے مطابق استعفے ان کے منہ پر ماریں گے، مسلم لیگ (ن) کے شیر آخری دم تک نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیرہ دسمبر کے جلسے کے سلسلہ میں نکالی گئی عوامی رابطہ مہم کے تحت شنگھائی پل پر استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک، میاں نصیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے تو سنا تھا جلسہ تیرہ دسمبر کو ہے لیکن لاہور میں تو قدم قدم پر جلسہ ہورہا ہے ، بولو لاہور والوں فیصلے کا وقت آ گیا ہے، جعلی حکومت ، مہنگائی کو گھر بھیجنے او رغریب کا چولہا دوبارہ جلانے کا وقت آ گیا ہے ، مہنگی بجلی اور گیس سے نجات کا وقت آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے ، خدا کے لہجے میں کون بول رہا تھا ، کہتے تھے این آر او نہیں دوں گا ،اللہ سے ڈر کر کہتی ہوں اب دو دن سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے ، لیکن کان کھول کر سن لو نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا ۔ انہوںنے شرکاء سے سوال کیا کیا جعلی اسمبلی میں بیٹھے رہیں یا استعفیٰ دیدیں، شرکاء کے جواب پر مریم نواز نے کہا کہ استعفے ان کے منہ پر ماریں گے اور انشا اللہ ایسا ہی ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے ابھی باضابطہ استعفے نہیں مانگے لیکن میرے گھر میں استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں،جو یہ سمجھتا ہے کہ نواز شریف کے شیروں کو توڑ لے گا وہ بھول کا شکار ہے ، نواز شریف کے شیر آخری دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عوام کو تیرہ دسمبر کے جلسے کی دعوت دینے آئی ہوں، آندھی آئے یا طوفان آئے ،راستے بند کردیں یا کھولیں ، پابندیاں لگیں نہ لگیں ،

آپ نے نواز شریف او رمریم نواز کے ہمراہ حکومت کو آخری دھکا دینے مینار پاکستان آنا ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بہادر بیٹی مریم نواز عوام کو نوازشریف کا پیغام دینے آئی ہے ،لاہور والوں جاگ جائو ،شیر وکیا تم دھاڑو گے ،شیر اور شیرنیاں عوام کے سیلاب میں حکومت کو بہاکر لے جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بات نہیں کرنی دی جاتی تھی ،

جب بھی قانون کی بات کی تو کہتے این آر او نہیں دوں گا، تم سے این آر او کس نے مانگا ہے ،تم این آر او دے ہی نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے بجلی مہنگی کر دی ،روزگار اورمعیشت ختم کر دی ،اب ووٹ چور بجلی اور آٹا چورو جان چھوڑو،جب ہم سمجھاتے تھے کہ پاکستان کو چلنے دو تو کہتے تھے جیلیں بھریں گے ،اب کیا تم چوروں اورغداروں سے بات کرو گے؟ ،میٹرو اور اورنج لائن

موبائل فون کی ٹیکنالوجی نوازشریف لایا اور جیلیں بھی وہی کاٹے وہ آج بھی دلوں کا وزیر اعظم ہے ،شہباز شریف پنجاب کا محسن ، ایسے شخص کو اندر ہونا چاہیے یا باہر؟جیل کا پھاٹک ٹوٹے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بات کرنے یا نہ کرنے کا اختیار ہمارے پاس نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے پاس ہے ، ہم ایک نہیں ہزار بار استعفے دیں گے ، ایسی اسمبلی اپنے پاس رکھو ، ہم نے تمہیں وقت دے کر دیکھ لیا ، وہاں عوام اور غریب کے مفاد کی بات نہیں ہوتی ۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ کیا ایسی اسمبلی میں بیٹھیں یا چھوڑ دیں ، فیصلہ دو ، اور ایسی اسمبلی کو چھوڑ دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…