ڈاکٹر یاسمین راشدکینسر میں مبتلا، شوکت خانم ہسپتال سے سرجری،اب حالت کیسی ہے ؟تفصیلات آگئیں

10  دسمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بریسٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئیں ، شوکت خانم میموریل ہسپتال میں ان کی سرجری کی گئی۔ میڈیا ذرائع کی طرف تفصیلات میں بتایا گیا ہے پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کی سرجری شوکت خانم ہسپتال میں

ڈاکٹر آمنہ نے کی جو کامیابی سے مکمل کی گئی جب کہ سرجری کے بعد صوبائی وزیر کی حالت بہتر بتائی گئی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر میں اضافہ کی شرح دنیا کے مقابلہ میں زیادہ ہے خواتین میں چھاتی کے کینسر سے بچا کیلئے آگاہی مہم کی ضرورت ہیاس سلسلہ میں میڈیا کو مزید اپنا کردار ادا کرنا ہو گاڈبلیو ایچ او نے اس مرض کی آگاہی کیلئے بہت تعاون کیا ہے ، بروقت تشخیص نہ ہو نے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا مریضوں کی اموات کی شرح زیادہ ہو جاتی ہے ، اگر اس مرض کی ابتدائی مراحل تشخیص ہو جائے تو 98 فیصد خواتین کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔اس سلسلے میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ہ خواتین میں چھاتی کا کینسر اس لئے بڑھ رہا ہے کہ اس کا بروقت علاج نہیں کرایا جاتا اگر بروقت علاج ہو جائے تواس میں اخراجات کی کمی کے ساتھ اموات کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر

خواتین اس مرض کے متعلق اپنے گھر والوں سے بھی چھپاتی ہیں جس سے یہ مرض بڑھ جاتا ہے اور پھر اس کا علاج مشکل ہو جاتا ہے۔خاتون اول نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 90 ہزار خواتین کو چھاتی کا کینسر ہو جاتا ہے اور جس میں سے 17 ہزار صحت یاب ہو جاتی ہیں،دنیا کے

دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں اس مرض میں مبتلا مریضوں کی شرح زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں آگاہی کی کمی ہے اس کیلئے ہماری این جی اوز اور دوسرے فلاحی ادارے اس مرض کی آگاہی کیلئے کام کر رہے ہیں ، اس میں الیکٹرانک میڈیا ، پرنٹ اور میگزین نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…