پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کبھی بھی استعفے نہیں دے گی،مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کا بدلہ کس سے لے رہے ہیں ، صاحبزادہ حامد رضا نےحیران کن انکشاف کر دیا 

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں نے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اپوزیشن کبھی بھی استعفے نہیں دے گی۔مولانا فضل الرحمان الیکشن ہارنے کا بدلہ ن لیگ اور پی پی سے لے رہے ہیں۔ قوم روایتی سیاستدانوں کے مفادات سے واقف ہے۔ حکومت نہیں اپوزیشن بند گلی میں نظر آرہی ہے۔ بھارت میں مسلمانو ں پر

مسلسل ظلم ہورہے ہیں۔ باریاں لینے والے اب قوم کو لانگ مارچ اور استعفوں کی باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سی پیک منصوبہ قوم کی ترقی کی ضامن ہے۔ مریم نواز کی ادھوری خواہش ہمیشہ ادھوری رہے گی۔ مریم نواز تاحال کوئی سیاسی لائحہ عمل دینے میں ناکام رہی ہیں۔ عمران خان ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات میں تیزی لائیں۔ موجودہ حکومت معاشی تباہ حالی سے باہر نکل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قر آن بورڈ پنجاب کے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سانحہ ماڈل ٹائون کے الزام میں گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے۔ مریم نواز ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست پاکستان کے لیے نہیں ، مفادات کے لیے ہے۔ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر جامع پالیسی تشکیل دی جائے۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی استعفوں کی طرف نہیں جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…