بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عثمان بزدار کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کرپشن کے خلاف عالمی دن کے موقع پر #AntiCorruptionPunjab ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کے ٹویٹ کرتے ہی #AntiCorruptionPunjab ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔اینٹی کرپشن کی آگاہی مہم میں کرکٹرز اور آرٹسٹ بھی

پیش پیش ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی کمنٹیٹر رمیز راجہ بھی اینٹی کرپشن پنجاب کی آگاہی مہم میں پیش پیش ہیں۔رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو رشوت و بد عنوانی کی شکایت فور ی اینٹی کرپشن پنجاب سے کرنے کو کہا۔ فلم و ٹی آرٹسٹ عمران عباس اور عمران بخاری نے بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے ساتھ بدعنوانی اور رشوت ستانی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ دونوں آرٹسٹوں نے اپنے اپنے ویڈیو پیغام بھی جاری کئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ عوام کی طرف سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ حوصلہ افزا ء ہے ،کرپشن اور بد عنوانی کی روک تھام ہم سب کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…