اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاون خصوصی زلفی بخاری،ڈاکٹر ثانیہ نشتر سمیت وزیر اعظم عمران خان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ۔ تحریری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے جاری کیا،تفصیلی تحریری حکمنامہ 23صفحات پر مشتمل ہے۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ مشیران کی تعیناتی کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے
وزیراعظم کی مشیران کی تقرری آئین کا حصہ ہے جو ماضی میں بھی ہوتا رہاہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 93کے تحت وزیراعظم 5 مشیران کی تعیناتی کرسکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ وزیراعظم ضرورت پڑنے پر خصوصی مشیران کی تعیناتی کرسکتاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی کابینہ کمیٹی میں بطور ممبر تعیناتی کو خلاف قانون قرار دیا جاتاہے۔