بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی لہر نے شدت پکڑی لی ، لاہور کے مزید 55علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہورکے مزید 55 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا جو 21 دسمبر تک جاری رہے گا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون داتا گنج بخش ٹائون، شادمان کالونی، پی ڈبلیو ڈی کوارٹرز، انارکلی، ٹیمپل روڈ، مزنگ کے علاقے، شالیمار ٹائون، سلطان پورہ ،

سمن آباد ٹائون اور گلشن راوی کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔دوسری جانب سو ڈیوال کالونی ملتان روڈ، آریا نگر، رچنا بلاک، نرگس بلاک اقبال ٹائون، ایل ڈی اے کالونی بسطامی روڈ، گلشن بلاک، نیلم بلاک ، آصف بلاک، رضا بلاک، سکندر بلاک، نشتر بلاک اقبال ٹائون اور وحدت کالونی کے مقامات پر بھی لاک ڈائون لگا کر راستوں کوبند کردیا گیا ہے۔لاہور کے علاقے نیو مسلم ٹائون، علامہ اقبال میڈیکل کالج ہوسٹل، پیرا گون سٹی، جوہر ٹائون کے مختلف بلاکس، واپڈا ٹاون، این ایف سی سوسائٹی، نشیمن اقبال، ڈی ایچ اے کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے۔لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹس اور دفاتر بند رہیں گے اور اس دوران ہر قسم کے اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔لاک ڈائون کے دوران ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کردیا جائے گا، جبکہ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ اور لوگوں کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔جنرل ،پرچون سٹورز، میڈیکل سٹورز،پیٹرول پمپس کے لئے اوقات کار جاری کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…