جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے 36ارکان اسمبلی نے استعفے پیش کر دیے

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک /آئن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کا اجلاس ختم ہو چکا ہے ، اجلاس میںنواز شریف نے ارکان اسمبلی کا ہدایات کی تھیں کہ وہ اپنے استعفے مولانا کے پاس جمع کروا دیں ۔ تاہم اس حوالے سے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ابھی تک 36ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اپنی قیادت کیساتھ کھڑی ہے جیسے ہی حتمی فیصلہ ہو گا تما ارکان اسمبلی اپنے استعفے پارلیمنٹ میں جمع کروا دیں گے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ( ن) کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوانے شروع کر دیئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر استعفے طلب نہیں کیئے تاہم پارٹی کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پارٹی سے وفاداری نبھانے والے چند اراکین اسمبلی نے اجتماعی استعفوں سے قبل ہی انفرادی طورپر اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا نے شروع کر دیئے ہیں۔ پارٹی قیادت کو استعفے بھجوانے والوں میں لاہور سے رکن اسمبلی افضل کھوکھر ، سیف اللہ کھوکھر ،سرگودھا سے حامد حمید ،رانا منور غوث اور بصیر پور سے افتخار چھچھر نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیئے ہیں ۔پارٹی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ پارٹی کی جانب سے استعفے طلب نہیں کیئے گئے لیکن چند اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفے جمع کرائے ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ۔‎

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…