لاہور میں سکول کھلنا شروع ہو گئے

8  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسکولز کھلنے لگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی ملی بھگت سے شہر میں سکول کھلنے لگے۔

آبرو سکول شیراز ٹائون باگڑیاں میں کورونا ایس او پیز کے باوجود کھول دیا گیا ، چھٹیوں کے باوجود سکول انتظامیہ نے نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔سکول انتظامیہ نہم اور دہم کلاس کے طلبا کو نصابی سرگرمیوں کے لیے روز سکول بلوا رہی ہے۔ سکول کھلنے پر اہل علاقہ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبرو سکول میں اکیڈمی کے بچوں کو بھی وقفہ وقفہ سے بلایا جا رہا ہے جبکہ نصابی سرگرمیاں جاری رہنے سے علاقہ میں کورونا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ صحت کی ٹیم سے سکول کے بچوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ سکول میں طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بڑی تعداد بھی حاضر ہوتی ہے، دوسری جانب پرنسپل آبرو سکول زاہدہ ترمزی نے کہا کہ بچوں کو ہوم ورک کے لئے سکول بلوایا گیا تھا، بچوں کی نصابی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 89 اموات سامنے

آگئی، مزید 2885 کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33610 ٹیسٹ کیے گئے جن 2885 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ریکارڈ 89 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں

میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8.4 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں 5ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اس سے قبل 8 جولائی کو ملک میں کورونا سے 83 اموات ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8487 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 23179 تک جا پہنچے ہیں، فعال کیسز کی تعداد 44218 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13932 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور

پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 370474 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 186212 ہوگئی ہے، 3060 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 124191 ہے اور 3218 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر

جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17501 اور ہلاکتیں 169 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50078 اور 1419 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7390 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 182 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4746 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33061 ہے اور اب تک 341 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…