ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیر صحت کا بھائیوں، رشتہ داروں کے نام پر اکائونٹس بنا کر بھاری رقم جمع کرنے کا انکشاف ،نیب نے کروڑوں مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگا لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ سابق وزیر صحت نے اپنے بھائیوں،

رشتہ داروں کے نام پر بے نامی اکاونٹس بنا کر بھاری رقم جمع کی۔نیب بلوچستان کو سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے خلاف ملنے والی شکایت کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق صوبائی وزیر نے وزارت کے دوران اپنے بھائیوں رشتہ داروں اور وزارت کے ملازم کو بے نامی دار بناتے ہوئے انکے نام پر بینک اکاونٹس بنائے جہاں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے، جن رشتہ داروں کے نام پر اکاونٹس بنائے گئے وہ معمولی سرکاری ملازم تھے اور ان رقوم کی منتقلی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے، مزید یہ کہ ملزم نے اس دوران قیمتی اور پرتعیش گاڑیاں اور قیمتی زیورات بھی خریدے۔ نیب کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…