لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے اگر استعفی دیں گے تو دوبارہ الیکشن کرا دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ استعفے دینا آسان بات نہیں ہے، اپوزیشن میں اتنی اخلاقیات نہیں کہ استعفے دے۔ اگر یہ استعفی دیں گے ہمیں کوئی پرواہ نہیں دوبارہ الیکشن کرادیں گے۔ پی ڈی ایم کی تین جماعتوں پرکرپشن کے
سیریس الزامات ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لوٹ مارکادورختم کرکے اقتدارمیں آئی۔ اپوزیشن کے پاس اخلاقی جوازنہ عوام کی سپورٹ ہے۔ اپوزیشن حکومت کو دباؤ میں لانے میں ناکام رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی جہاں ہارگئے وہ الیکشن ٹھیک نہیں، لاہورسے جیت گئے توالیکشن ٹھیک،یہ منافقت کررہے ہیں۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ملک کولوٹا، احتساب کے خوف نے سب کو اکٹھاکر دیا ہے، ہم لوگوں کواحتیاط، اپوزیشن لوگوں سے جلسے میں آنے کی باتیں کررہی ہے، دوسال یہ خاموش رہے اب کیا چیزہوگئی ہے، ان کوآئین تب یاد آتا ہے جب اقتدارنہیں ملتا، ان کوآئین تب یاد آتا ہے جب کوئی پیچھے نہیں ہوتا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کورونا بارے مضحکہ خیزباتیں کررہے ہیں، پہلی لہرمیں ایسی باتیں نہیں ہورہی تھیں، اپوزیشن پارٹیاں عوام دشمن پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ کورونا نہ ہوتا توہمیں ان کے جلسوں کی پرواہ نہ ہوتی، صبح اپنا ٹیسٹ کروایا ہے مجھے خدشہ ہے مجھے بھی کورونا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے راستے پرگامزن ہے، اپوزیشن کوناکامی ہوگی،11 پارٹی کا جتھا عوام کی صحت اورملک کوخطرے میں ڈال رہا ہے، عام حالات نہیں جلسوں سے عوام کی جانوں کا خطرہ ہے۔