منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کا رانا ثنااللہ کے خلاف شواہد حاصل کر نے کادعویٰ، وارنٹ گرفتاری تیار

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ کیخلاف 14 کروڑ سے زائد کے اثاثہ جات کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ نجی ٹی وی نے رپورٹ میں بتایا کہ نیب دستاویزات کے مطابق لیگی رہنما

بطور صوبائی وزیر چار سال میں 26 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار کی جائیدادیں بنائیں۔نیب دستاویزات کے مطابق 2013 تا 2017 کے درمیان رانا ثناء اللہ نے وزیر قانون پنجاب ہوتے ہوئے 1 سو 68 پلاٹ اور دو فارم ہاوسز خریدے۔نیب دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا کہ رانا ثنا ء اللہ کو پانچ مرلے کا گھر اور دس کنال زرعی زمین صرف وراثت میں ملی، انہوں نے اپنی جائیداد کی مالیت 10 کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار 500سو ظاہر کی ہے جبکہ حقیقی مالیت 14 کروڑ 67 لاکھ 16 ہزار روپے ہے، چھ پراپرٹیز کی مالیت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔رانا ثناء اللہ نے نیب کی رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ جتنے کروڑ کا الزام لگایا جا رہا ہے، اس سے زیادہ آمدن ہے، تمام اثاثے ظاہر کر چکا ہوں۔رانا ثناء اللہ کے مطابق نیب نے پہلے کہا کہ اسٹریلیا میں دو ارب کی جائیدادیں ہیں، وہ بتائیں کہاں ہیں؟ سب اثاثوں کی تفصیلات ریکارڈ پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ نیب نے عدم تعاون پر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے وارنٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیے ہیں جس پر 16 دسمبر کو سماعت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…