لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور ان کی اہلیہ پروین سرور نے کرونا ویکسین لگوالی ہے۔ گورنر اور ان کی اہلیہ ویکسین لگوانے کے لئے ہفتے کی صبح یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہنچے تو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ان کا استقبال کیا۔
جہاں انہیں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسیئن لگائی گئی۔ اس موقع پر یونیورسٹی وائس چانسلرر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب جو صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلربھی ہیں کو کرونا ویکسین لگانے سے عام شہریوں میں اعتماد بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایچ ایس میں اب تک 9 ہزار افراد کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جس کے نتائج مثبت سامنے آئے ہیں اور وہ 18 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ جلد پورا کر لیں گے ۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اب تک جن افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ وہ کرونا سے محفوظ ہیں جبکہ ویکسین سے صرف 5 فیصد لوگوں کو ہلکا بخار ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کے بعد ویکسین اپنا اثر دیکھانے میں 28 روز لیتی ہے۔ لیکن ویکسین کے باوجود شہریوں کو احتیاط معمول کے مطابق کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بننے والی ویکسین ان ممالک کو پہلے فراہم کی جائے گی جہاں ویکسین کہا رضا کارانہ تجربہ زیادہ کیا جائے گا۔