جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب کوئی بیورو کریٹ غلطی کرتا پکڑا گیا تو اس کاتبادلہ نہیں ہو گا بلکہ اسے اب کونسی سزا دی جائے گی ؟ وزیراعظم نے انتباہ کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ مقامی حکومت کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی اور اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی،سول سرونٹس کے لیے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہوجائیگا، جو غلط کام کریگا اس کا تبادلہ نہیں ہوگا نوکری سے فارغ کیا جائیگا،سٹیزن پورٹل کا

قیام مدینہ کی ریاست کی طرف بہت بڑا قدم ہے، ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے،عوام کے اختیارات بڑھیں گے، بیوروکریسی کے معیار اوپر جائیں گے۔ جمعہ کو سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نئی سوچ اور نیا رجحان آرہا ہے، بدقسمتی سے آزادی ملنے کے بعد حکومت میں جو لوگ آئے ان کی ذہنیت نہیں بدلی اور وہ سمجھتے رہے کہ انگریزوں کی جگہ اب وہ آگئے ہیں، انگریز غلاموں پر حکومت کر رہا تھا اور غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہریوں کے ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سٹیزن پورٹل کا قیام مدینہ کی ریاست کی طرف بہت بڑا قدم ہے، عوام کی خدمت کرنا حکومت کا فرض ہے، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں بلدیاتی حکومت کا نظام ٹھیک طرح نہیں چل رہا تاہم ہم نئی طرز کا بلدیاتی حکومت کا نظام لائے ہیں جس سے نچلی سطح پر فنڈز جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سٹیزن پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ سامنے آیا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کام نہیں کرتا تاہم اب شہری حکومت بھی صوبوں کی طرح ہوگی، ہم ایسا لوکل گورنمنٹ نظام لارہے ہیں جس سے تبدیلی آجائے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں نے سٹیزن پورٹل کا بھرپور استعمال کیا ہے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر

کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پر شکایت کریں، اب تبادلہ نہیں ہوگا بلکہ کرپٹ افسر نوکری سے جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سٹیزن پورٹل کو مزید بہتر اور مضبوط کریں گے،سٹیزن پورٹل سے عوام کے اختیارات بڑھیں گے، بیوروکریسی کے معیار اوپر جائیں گے، سول سرونٹس کے لیے اصلاحات بھی لارہے ہیں، اداروں کی

کارکردگی کا علم ہوگا تو سزا و جزا دینا آسان ہوجائے گا۔تقریب شرکا کو پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر ملنے والی 27 لاکھ میں سے 25 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستان کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جاچکا ہے۔انچارج سٹیزن پورٹل کے مطابق بغیرسیاسی اثررسوخ کے شکایات کا ازالہ اور عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…