اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں ہوگی، ترقی کرنا ہے تو انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چاہیے،عدالتوں اور جیلوں کیلئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں جہاں روزانہ ججوں اور قیدیوں
کو سفر کی مشکل سے نکالا جائے،ڈاکٹر ڈرائیور ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ جلد ٹیکنالوجی لے لے گی،اگلے 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے چائنیز موبائل کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہواوے چائنہ کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔ انہوں نے کہاکہ سائنس کی کوئی حد نہیں ہے جبکہ ٹیکنالوجی سائنس کو ہمارے سامنے لے کر آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کرے گا،اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمارا انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری وزارت پہلی وزارت ہوگی جسے ہواوے کی نئی پروڈکٹ آئیڈیا ہب ملے گی۔ انہوں نین کہاکہ عدالتوں اور جیلوں کے لیئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں جہاں روزانہ ججوں اور قیدیوں کو سفر کی مشکل سے نکالا جائے۔ انہوں نے نکہاکہ آنکھیں بند کرنے سے سامنے والی مصیبت نہیں ٹلنے والی۔ انہوں
نے کہاکہ ڈاکٹر ڈرائیور ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ جلد ٹیکنالوجی لے لے گی،اگلے 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ 5 جی دنیا میں ایک انقلاب لے کر آئے گا،5 جی کے بعد واشنگٹن میں بیٹھ کر لاہور میں سرجری
کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ہمیں نہیں پتا کہ کونسی نوکریاں دستیاب ہوگی،آج سے 10 سال پہلے جتنا لکھنا پڑتا تھا اب لکھائی کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوں نے کہاکہ ہواوے سے درخواست ہے کہ اردو کے سافٹ وئیر بنانے کے لیئے ہماری مدد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی میں
جو تبدیلیاں آئیں گی ہمیں اب سے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرونا میں ویڈیو میٹنگ بڑھی ہے،،ویڈیو کانفرنس کی وجہ سے ہماری وزارت کی میٹنگ بڑھ گئی ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے پرچے آؤٹ ہونے میں بھی کمی آئیگی، کمپیوٹر چلانے والے کو خرید سکتے ہیں، کمپیوٹر کو نہیں خریدا جا سکتا۔