جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

آذربائیجان پر نیوکلئیر بم گرایا جائے ،آرمینیائی اخبار کی افسوسناک تجویز

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک (آن لائن) آرمینیائی اخبار نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کو ایٹمی حملے سے تباہ کرنے کی تجویز دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے آرمینیائی اخبار نے آرمینیائی حکومت کو تجویز دی ہے کہ

آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرے اور باکو کو اگلے 5 ہزار سال کیلئے “بنجر زمین” میں بدل دے۔اآرمینیائی اخبار “اسباریز” کے اداریے کہا گیا ہے کہ آرمینیائی حکومت آذربائیجان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے۔دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس میں آذربائیجان کے قونصلر جنرل نے اخبار کے اداریے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مقامی انتظامیہ سے امریکی قوانین کے تحت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 6 ہفتوں کی لڑائی میں آرمینیا کو آذر بائیجان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور 3 دہائیوں سے قابض آرمینیائی فوج کو “نگورنو کاراباخ” میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس شکست کے بعد امن معاہدے کے تحت کئی بڑے شہر آرمینیا کو خالی کرنے پڑے ہیں جن میں اغدام اور لاچین شامل ہیں جبکہ آرمینیائی عوام حکومت کے امن معاہدے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…